آئین پیغمبری
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - قانون شریعت، سنت نبوی۔ ارل کیتے آئین پیغمبری بندے عقد اس سوں زنا شوہری ( خاورنامہ، ١٦٢٩ء، ٣٦٢ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'آئین' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی ہی سے اسم 'پیغمبری' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٢٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔